مبارک ! نئے صدر قمر الزماں کائرہ ہوں گے

kaira

 لاہور میں بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلز پارٹی پنجاب کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب کی تنظیم سازی کے بارے میں مشاورت کی گئی۔اجلاس میں سابق وفاقی وزیر قمر الزمان کائرہ کو پیپلز پارٹی پنجاب کا صدر منتخب کردیا گیا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر الزماں کائرہ کا کہنا تھا کہ وہ اس اعتماد پر پارٹی لیڈران کے بے حد شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی روایت ہے۔ باقی جماعتیں وقت کے ساتھ ساتھ ختم آئیں اور ختم ہوگئیں لیکن پیپلز پارٹی قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے روایتی رنگ میں واپس آرہی ہے۔ مشکل وقت آتے رہتے ہیں۔ کسی اور جماعت نے اتنے مشاورتی عمل نہیں کیے جتنے پیپلز پارٹی نے کیے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *