ویرات کوہلی شرمناک حرکت کرتے ہوئے پکڑے گئے

46

لاہور ۔ بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں اور ان کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف راجکوٹ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ویرات کوہلی بال ٹمپرنگ جیسی شرمناک حرکت کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ان کے خلاف ایکشن لیتی ہے یا پھر اس حرکت کو نظرانداز کر دیا جائے گا:۔

ویرات کوہلی اس میچ کے دوران اپنے منہ میں رکھی ایک خاص قسم کی گولی سے نکلنے والے فلائیوا کے ذریعے گیند کو چمکا رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایسا کرنے سے گیند کا چمڑہ بہت زیادہ چمکیلا ہو جاتا ہے اور گیند اور بھی زیادہ سلپ کرتا ہے جس کے باعث بلے باز کو کھیلنے میں شدید مشکلات پیش آتی ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بالکل اسی طرح کی بال ٹمپرنگ کا الزام جنوبی افریقہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی پر بھی عائد ہوا ہے اور انہیں اس پر میچ کا 100 فیصد جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ہے۔ انہیں سزا ملنے پر جنوبی افریقہ کے کوچ نے کہا کہ باقی ٹیمیں بھی ایسا کرتی ہیں جس کے بعد بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ویڈیو سامنے آئی ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ان کا اشارہ اس جانب ہی تھا۔

 

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *