سٹیٹ بینک نے اکاؤنٹ کھلوانے والوں کے لئے بہت بڑی سہولت دینے کی ہدایات جاری کر دی

download

کراچی ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کسی بھی بینک میں اکاﺅنٹ کھلوانے کیلئے نیشنل ٹیکس نمبر (این ٹی این) مہیا کرنے کی شرط ختم کر دی ہے اور تمام بینکوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بنکوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ این ٹی این نمبر فراہم نہ کئے جانے کی صورت میں بینک اکاﺅنٹ کھولنے یا دیگر سہولیات فراہم کرنے سے انکار نہ کیا جائے۔ذرائع کے مطابق سٹیٹ بینک نے یہ فیصلہ متعدد شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے بعد کیا ہے کہ این ٹی این نمبر فراہم نہ کئے جانے پر بینک اکاﺅنٹ کھولنے سے انکار کیا جا رہا ہے۔ سٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایات جاری کی ہے کہ کہ این ٹی این نہ ہونا کسی شہری کے بینک اکاﺅنٹ نہ کھلنے کی وجہ نہیں ہونا چاہئے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *