راولپنڈی سے لاہور جانے والی ٹرین کا انجن بوگیوں سمیت پٹری سے اتر گیا

Image result for ‫راول ٹرین پٹری سے اتر گئی‬‎

راولپنڈی -راولپنڈی سے لاہورجانے والی ٹرین کا انجن اور دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی سے لاہور جانے والی راول ایکسپریس کا انجن اور بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تاہم حادثے میں جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ٹرین حادثہ جی ٹی روڈ پر مندرہ کے قریب پیش آیا۔ ریلوے حکام کے مطابق کلیام اعوان سٹیشن کے قریب مندرہ کے مقام پر ٹرین کا انجن اور دو بوگیاں پٹری سے اتری ہیں جس سے ٹریک پر ٹرینوں کی آمد رفت معطل ہو گئی ہے۔  عینی شاہدین کے مطابق ٹرین میں موجود مسافروں نے خوفزدہ ہو کر چیخ و پکار شروع کر دی۔ حادثے کے مقام پر راولپنڈی سے ریسکیو ٹرین روانہ کی گئی تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *