آرمی چیف کی تقرری کے لئے چار نہیں بلکہ ۔۔۔۔۔نیا انکشاف سامنے آ گیا

54

اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت پوری ہونے پر نئے آرمی چیف کی تقرری کیلئے چار نہیں بلکہ پانچ سینئر ترین جرنیلوں کے نام زیر غور ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا کہناتھا کہ آرمی چیف کی تقرری کیلئے پانچویں نمبر پر موجود کور کمانڈر گوجرنوالہ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق بھی اس دوڑ میں شامل ہیں ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف ترکمانستان کے بعد وطن واپسی پر کریں گے۔لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق کا تعلق انفنٹری رجمنٹ اور 64 ویں پی ایم اے لانگ کورس سے ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایوی ایشن بھی رہے ہیں ۔ اس سے پہلے لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات، لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم، لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے اور لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام ہی نئے سپہ سالار کے لیے زیر غور تھےلیکن ان میں اب ایک اور نام کا اضافہ ہو گیاہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *