پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی آج ہو رہی ہے

 اسلام آباد -نامزد آرمی چیف چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جس کے لیے منعقدہ تقریب میں موجودہ آرمی جنرل راحیل شریف پاک فوج کے نئے سربراہ کو علامتی چھڑی سونپیں گے۔ جنرل راحیل شریف اپنی تین سالہ مدت مكمل كركے آج پورے اعزاز كے ساتھ رخصت ہو رہے ہیں جس کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ ان كی جگہ سنبھال لیں گے، تبدیلی كمانڈ كی یہ شاندارتقریب جی ایچ كیو سے ملحقہ ہاكی گراونڈ میں ہوگی جس كے لیے تیاریاں كئی دن سے جاری ہیں اور انہیں حتمی شكل دی جارہی ہے۔

تقریب میں ریٹائر ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف پاک فوج کے نئے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ كو روایتی چھڑی پیش كریں گے، نئے آرمی چیف فرمان امروز جاری كریں گے جب کہ پاك فوج كا چاق و چوبند دستہ اپنے سربراہ كو گارڈ آف آنر پیش کرے گا۔ تقریب میں مسلح افواج كے افسران، سیاسی شخصیات اور سفارت كاروں كو بھی مدعوكیا گیا ہے، تقریب کے لیے سخت سیكیورٹی انتظامات كیے گئے ہیں، ٹریفك پلان كو بھی حتمی شكل دیدی گئی ہے، تقریب میں شركت کے لیے آنے والے مہمانوں كو راستے فراہم كیے جائیں گے، پاك فوج كے جوان مال روڈ اور ملحقہ شاہراہوں كا كنٹرول سنبھال لیں گے جب كہ فوجی ہیلی كاپٹر فضائی نگرانی كریں گے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *