داعش کے لاہور میں بھتہ مانگنے کے انکشاف سے کھلبلی

Image result for ‫داعش لاہور میں‬‎

لاہور -لاہورمیں داعش نے تاجروں سے بھتہ مانگنا شروع کر دیا ہے۔ داعش کی جانب سے مال روڈ پر نقی آرکیڈ کے جیولرمحمد آصف کو32تولے سونا بھتہ دینے کا خط موصول ہوا ہے جبکہ بھتہ خوروں نے فون کر کے بھی بھتہ طلب کیا ہے اور بھتہ نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔ تاجر محمد آصف نے ایس پی سول لائنز کو داعش کے خط سے متعلق آگاہ کر دیاہے اور مقدمہ کے اندراج کے لئے تحریری درخواست بھی دے دی ہے۔پولیس حکام کے مطابق وہ اس حوالے سے تفتیش کر رہے ہیں، جلد اصل حقائق سامنے آ جائیں گے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *