چار ڈیمانڈز نہ مانی گئیں تو گو نواز گو ہوگا

65

لاہور : بلاول بھٹو ایک بار پھر گو نثار گو کا نعرہ لگاتے ہوئے وزیر داخلہ پر برس پڑے۔ کہتے ہیں نیشنل ایکشن پلان ن لیگ ایکشن پلان ہے جو ناکا م ہو چکا۔ چار ڈیمانڈز نہ مانی گئیں تو 27 دسمبر کے بعد گو نواز گو نعرہ ہو گا۔  بلاول بھٹو ایک بار پھر حکومت اور وزیر داخلہ کے خلاف خوب گرجے۔ بلاول نے کہا تخت رائے ونڈ سن لے کہ گو نثار گو کی آواز تخت لاہور سے اٹھ رہی ہے۔ بلاول بھٹو نے نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی پالیسی کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا نیشنل ایکشن پلان ن لیگ ایکشن پلان ہے جو ناکا م ہو چکا ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم پارلیمانی سیکورٹی کمیٹی چاہتے ہیں جو وزیر داخلہ کا احتساب کر سکے اور پاناما اسکینڈل کی اپوزیشن کے بل کے مطابق تحقیقات چاہتے ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ تخت رائے ونڈ والے مجھ سے ڈرتے ہیں کیوں کہ میں بھٹو کا نواسہ، بے نظیر کا بیٹا ہی نہیں میر مرتضیٰ کا نواسہ بھی ہوں۔ ہم شہدا کے لیے روتے ہیں چوہدری نثار کو اس پر بھی اعتراض ہے۔ انہوں نے کہا میٹرو ہم بھی چاہتے ہیں مگر پہلے روٹی کپڑا اور مکان عوام کو دو:۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *