میجرشبیرشریف شہید کی 45 ویں برسی پر سابق آرمی چیف کی حاضری

لاہور -سابق آرمی چیف راحیل شریف میانی صاحب قبرستان میں میجر شبیر شریف شہید کے مزار پر حاضری دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آرمی چیف نے میانی صاحب قبرستان میں اپنے بڑے بھائی میجر شبیر شریف کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادربھی چڑھائی۔ سابق آرمی چیف کے ہمراہ انکی ہمشیرہ اور بیٹا تیمور بھی موجود تھے۔ آج میجر شبیر شریف شہید کا45واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔ میجر شبیر شریف نے 6دسمبر 1971ءکو دشمن سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، ان کی جرات اور بہادری پر انہیں نشان حیدرعطاکیا گیا۔ وہ 28ءاپریل1941ءکو پیدا ہوئے تھے۔ میجر شبیر شریف شہید نے 19اپریل 1964ءمیں فرنٹیر فورس رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی،3 دسمبر 1971ءکو وہ بطور کمپنی کمانڈر فرنٹیر فورس رجمنٹ ہیڈ سلیمانکی کے محاذ پر تعینات تھے۔ اس دوران انہوں نے دشمن فوجیوں اور ٹینکوں کو بھاری نقصان پہنچایا اور6دسمبر 1971کو ملک و قوم کیلئے اپنی جان قربان کر دی۔ شہادت کے وقت ان کی عمر28برس تھی۔ میجر شبیر شریف شہید سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی اور میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے بھانجے تھے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *