عمران خان کو اقتدار کی ہوس ہے ، مریم اورنگزیب

new

اسلام آباد ۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کا ہر دور میں احتساب ہوا ہے مخالفین جو مرضی کہہ لیں آئندہ بھی وزیر اعظم نواز شریف ہی ہوں گے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامالیکس کیس میں اب کوئی چیز نہیں رہی،ایک دودن میں نمٹ جانا چاہیے۔ تحریک انصاف نے پانامہ کیس کو اپنے سیاسی مقصد کیلئے استعمال کیا ہے،ٹرسٹ ڈیڈ میں اگر کوئی مسئلہ ہے تو عدالت میں چیلنج کیا جائے،مریم نواز ایک خودمختار خاتون ہیں ان کے اثاثوں میں کوئی ابہام نہیں ہے،وزیر اعظم نے یہ نہیں لکھا ہے کہ مریم نواز ان کی زیر کفالت ہیں،عمران خان کے اقتدار کی حوس ہے جو چین نہیں لینے دیتی ۔جس کیس ،جن ثبوتوں پر عدالت میں فیصلہ آئے گا وہ سب ہمارے ہیں۔ شوکت خانم ہسپتال عمران خان کا نہیں ہے عوام کا اثاثہ ہے،ایک ٹرسٹ کا ہے یہ ہم سب کا ہے،ان کے کھاتے میں ورلڈکپ اور ایک ہسپتال کے کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کا ہر دور میں احتساب ہوا ہے مخالفین جو مرضی کہہ لیں آئندہ بھی وزیر اعظم نواز شریف ہی ہوں گے،نواز شریف جب وزیر اعظم بنے تو کاروبار کو خیر باد کہہ دیا تھا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *