کیرتھر کا بند ٹوٹنے سے کراچی میں پانی کی سطح بلند

flood
پانی ائیر پورٹ میں داخل ہو گیا۔ اب تک چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے تیرہ ا فراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بتایا جاتاہے کہ اگرچہ فوجی دستے پانی میں گھرے ہوئے شہریوں کو نکا ل کر محفوظ مقام پر پہنچانے کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور بعض مقامات سے پانی نکالنے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے لیکن تاحال صورتِ حال میں بہتری کے کوئی آثار دکھائی نہیں دیتے۔ اسی دوران اطلاعات کے مطابق کیرتھر کا بند ٹوٹنے سے پانی کا ایک بڑا ریلا شہر میں داخل ہو گیا ہے۔ ائیرپورٹ میں بھی پانی داخل ہونے کی اطلاع ہے۔اسی دوران ، جبکہ شہری خوفزدہ اور پریشان ہیں، سرکاری افسران اور سیاست دان الزام تراشی میں مصروف ہیں۔ عوام کی مشکلات پرسیاست چمکانے کی کوششوں کو انتہائی افسوس ناک قرا ر دیا جا سکتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *