لندن شہر کے نیچے ایک اور شہر کا انکشاف

londonہم سب نے لندن شہر کی خوبصورتی کے بارے میں بہت سن رکھاہے لیکن کیا کبھی یہ سوچاکہ اس عالیشان شہرکے نیچے کیا ہے؟حا ل ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں لندن شہر کے نیچے موجود ایک نئی دنیا کے بارے میں بتایا گیا ہے ۔اس شہر کے نیچے سرنگوں کا ایک شہر آباد ہے جو زیرزمین ریلوے کے لئے بنایا گیا ہے اور یہ شہر کے مختلف علاقوں کو ریل کے ذریعے آپس میں ملاتا ہے ۔
ان میں سے کچھ سرنگیں دوسری عالمی جنگ کے دوران بنکر کے طور پر بھی استعمال ہوتی تھیں۔دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمنی کی جانب سے لندن پر بہت زیادہ بمباری کی جاتی تھی اور شہریوں کو محفوظ بنانے کے لیے برطانوی حکومت نے زیر زمین سرنگیں بنا رکھی تھیں جب بھی جرمن طیارے بمباری کے لئے آتے تو لندن کے شہری ان سرنگوں میں چھپ جاتے تاہم 1948کے بعد جمیکا سے آئے ہوئے لوگوں نے ان سرنگوں کو رہائش کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا۔ آپ کو یہ جان کر حیر ت بھی ہو گی کہ شہر کے نیچے 20ایسے ریلوے سٹیشن موجود ہیں جہاں اب ریل گاڑی نہیں چلتی اور یہاں لوگ مختلف صورتوں میں آباد ہیں ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *