معروف کمپنی نے پاکستان میں ایسی کار متعارف کروادی کہ پورے ملک میں دھوم مچ گئی!

اسلام آباد -پاک سوزوکی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کپمنی سیلریو ماڈل مارچ2017ء میں متعارف کرائے گی۔ پاک سوزوکی کمپنی کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق پاک سوزوکی نئے سال 2017 میں نئی گاڑی کا ماڈل متعارف کرائے گی۔ پاک سوزوکی مارچ 2017ءمیں سوزوکی کی سیلریوماڈل متعارف کروائے گی۔

celerio-3160x1720-_0003_interiordash-680x367-1

سوزوکی موٹر کمپنی کے گلوبل ہیڈ کنجی سیٹو نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کمپنی کا حصہ 50فیصد ہے اور کمپنی کلٹس گاڑی کی بجائے نیا ماڈل آئندہ سال کے آغاز میں متعارف کروائے گی جس پر110ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کمپنی نے پاکستان میں مجموعی طور پر 430 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کی ہے۔ نئے ماڈل کو متعارف کروانے کے بعد کمپنی ملک میں پرزہ جات کی تیاری کے لئے 320 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *