چاچا اور بھتیجا اکٹھے ہو جائیں گے ، ہم دونوں کا مقابلہ بھی کرلیں گے ، طلال چوہدری

ne

اسلام آباد۔ رہنماءپاکستان مسلم لیگ (ن)طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے لوگ مسلم لیگ ن کااکیلے مقابلہ نہیں کرسکتے،چاچااوربھتیجا اکٹھے ہوجائیں گے،ہم ان دوونوں کا مقابلہ بھی کرلیں گے۔ نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب زرداری صاحب ایوان میں واپس آئیں گے تولوگوں کولوڈشیڈنگ اورکرپشن بھی یاد آجائے گی۔ڈاکٹرعاصم کا فیصلہ عدالت کرے گی، ہم سیاسی اورانتظامی سمجھوتانہیں کریں گے۔پیپلزپارٹی کودینے کے لیے کوئی چیزنہیں ہے، سیاسی اختلافات کو ختم کرکے عدالتی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ مشرف کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرتی ہے تو حکومت اور ن لیگ اس پر عمل درآمد کرے گی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *