ملکی سیاسی صورتحال کے تناظر میں مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم سے اہم ملاقات!

ملاقات کے دوران خيبرپختونخوا اور بلوچستان ميں  وفاقی حكومت كی جانب سے جاری ترقیاتی اسکیموں پر بھی بات چیت کی گئی۔  فوٹو: فائل

اسلام آباد -وزيراعظم نوازشريف سے جمعيت علماءاسلام (ف) كے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات كی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ايوان وزيراعظم كے ميڈيا آفس كی جانب سے جاری بيان كے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے  ملاقات كے دوران موجودہ سياسی صورتحال اور قومی اہميت كے امور پر تبادلہ خيال کیا۔ ملاقات کے دوران خيبرپختونخوا اور بلوچستان ميں  وفاقی حكومت كی جانب سے جاری ترقیاتی اسکیموں پر بھی بات چیت کی گئی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *