وہاب ریاض نے ایک ہی اوور میں ایسا کیا کردیا کہ پوری ٹیم پریشان ہوگئی!

میلبورن -میلبورن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی باﺅلر وہاب ریاض نے ایک ہی اوور میں دو نو بالز کروا دیں۔ میچ کے 322ویں اوور کی پہلی گیند پر وہا ب ریاض نے عثما ن خواجہ کو نو بال کرائی جو سیدھا ان کے پیڈ پر جا کر لگی لیکن پاکستانی ٹیم ایل بی ڈبلیو کی اپیل نہ کر سکی۔ اس کے بعد عثمان خواجہ نے ایک گیند روک لی، پھر وہاب ریاض نے اگلی گیند بھی نو بال کروا دی، اس بار وہاب ریا ض کا پیر بھی نو بال کی لائن سے بہت زیادہ آگے چلا گیا، ان کا پیر نا بال کی لائن سے تقریب ایک فٹ آگے گیا جس پر فیلڈ میں موجود دیگر کھلاڑی اور کپتان پریشان ہو گئے اور مصباح الحق نے وہاب ریاض کو آکر حوصلہ دیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *