بلاول زرداری نے ایسا کیا کر دیا کہ عمران خان تعریف پر مجبور ہو گئے !

l

اسلام آباد -پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بلاول نے اچھی اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے، پیپلز پارٹی کے فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صحافیوں سے غیررسمی گفت گو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول نے اچھی اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے، پیپلز پارٹی کے فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔عام آدمی کو درپیش مسئلے کے پیچھے کرپشن کی لعنت ہے۔ تحریک انصاف نہ ہوتی توآئندہ نسلیں ان کے بچوں کی غلامی کرتیں، نواز شریف پاناماایشو قوم کی نگاہوں سے اوجھل کردینا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پانامالیکس پرقوم کے جائزسوالات پروزیراعظم مسلسل جھوٹ بولتے رہے، وزیراعظم نے جمہوریت اورجمہوری اقدار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ آئندہ انتخابات میں ن لیگ کو دھاندلی کا ہتھیاراستعمال نہیں کر نے دیں گے، خیبرپختونخوا میں نظام کی تبدیلی کی بنیاد رکھ دی، پانامامقدمے کافیصلہ چنددن کی سماعت کامحتاج ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *