دورہِ زمباوے کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہِ زمباوے کے لیے ٹیسٹ میچوں، ایک روزہ میچوں اور T-20 کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ انیس اگست سے شروع ہونے والے ایک ماہ پر محیط اس دورے کے دوران پاکستانی ٹیم دو T-20، تین ایک روزہ اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔
دورے کا آغاز ہرارے سپورٹس کلب میں دو T-20 میچوں، جو بالترتیب 23 اور24 اگست کو کھیلے جائیں گے، سے ہوگا۔ اس کے بعد ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز ہو گا۔ یہ میچ ستائیس، انتیس اور اکتیس اگست کو کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد پہلا ٹیسٹ میچ 3-7 ستمبر اور دوسرا ٹیسٹ میچ 10-14ستمبر کو کھیلاجائے گا۔ پندرہ اگست کو پاکستانی ٹیم وطن واپس روانہ ہو جائے گی۔
اس سیریز کے لیے تینوں ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا ہے
T20 اسکواڈ کی قیادت محمد حفیظ کریں گے۔ اس ٹیم میں ناصر جمشید، احمد شہزاد، عمر امین، صہیب مقصود، شاہد آفریدی، سعید اجمل، سہیل تنویر، محمد عرفان، جنید خان، ذوالفقار بابر، اسدعلی، انور علی اور حارث سہیل شامل ہیں جبکہ وکٹ کیپنگ کے فرائض عمر اکمل سرانجام دیں گے۔
ایک روزہ میچوں کے لیے کپتان مصباح الحق ہوں گے۔ اس ٹیم میں بھی وکٹ کیپر عمر اکمل ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ناصر جمشید، احمد شہزاد، محمدحفیظ، اسد شفیق، عمر امین، حارث سہیل، سعید اجمل، محمد عرفان، جنید خان، اسد علی، انور علی اور عبدالرحمان شامل ہیں۔ ٹیسٹ اسکواڈ میں کپتان مصباح الحق ہوں گے جبکہ وکٹ کیپر کے طور پر عدنان کمل ٹیم میں شامل ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، خرم منظور، عمران فرحت، اسد شفیق، یونس خاں، اظہر علی، فیصل اقبال، جنید خاں، وھاب ریاض، احسان عادل، راحت علی، سعید اجمل اور عبدالرحمان شامل ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *