سائرہ بلیئر امریکہ کی کم عمر ترین قانون سازمنتخب

saira1چند ماہ قبل فرسٹ ائیر میں داخلہ لینے والی 18 سالہ سائرہ بلیئر نے وسط مدتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے امریکہ کی کم عمر قانون ساز ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ری پبلکنز امیدوار 18 سالہ سائرہ نے حالیہ مڈٹرم الیکشن میں اوباما کی پارٹی ڈیمورکریٹس سے تعلق رکھنے والی 44 سالہ لیان ڈائی ہل کو شکست دی۔ سائرہ نے اپنی حریف سے 33 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کئے۔ 18 سالہ نومنتخب قانون ساز سائرہ نے چند ماہ قبل ہی مغربی ورجینیا کی ایک یونیورسٹی میں فرسٹ ائیر میں داخلہ لیا ہے اور انہوں نے انتخابی مہم کے دوران کاروباری شعبے پر عائد ٹیکس کی کمی پر خاصی توجہ دی تھی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *