ہوشیار ہوجائیں ...لاہور اور فیصل آباد میں ڈینگی پھیلنے کا خطرہ

بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی بھر جانے کی مچھر کی افزائش میں اضافہ ہو چکا ہے۔ ا س سے ڈینگی پھیلنے کا شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ماہرین نے لاہور اور فیصل آباد کو حساس شہر قرار دیا ہے۔ اب تک ان دونوں شہروں میں ڈینگی کے انیس کیس سامنے آچکے ہیں۔
مقامی انتظامیہ اور محکم�ۂ صحت کی غفلت کی وجہ سے پنجاب میں ڈینگی پھیل رہا ہے۔ چونکہ بارشوں کے باعث مچھر مار ادویات کا سپرے نہیں کیا جاسکا اس لیے اس کی افزائش ہو رہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور اور فیصل آباد سے ڈینگی کے آٹھ کیسز سامنے آئے ہیں۔ سرکاری ہسپتال اس صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ شہریوں کا کہناہے کہ حکومت قبل از وقت کوئی اقدامات کرتی دکھائی نہیں دیتی ہے ۔ سرکاری افسران کو ہوش تب آتاہے جب پانی سر سے گزر چکا ہوتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *