اظہرعلی کی ڈبل سنچری کام آگئی، بڑا انعام مل گیا!

آؤٹ آف فارم کپتان مصباح الحق ٹاپ 20 سے باہر ہوگئے ۔ فوٹو فائل

اظہرعلی کو ڈبل سنچری کا انعام مل گیا وہ ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پر آگئے ہیں جب کہ مصباح ٹاپ 20 سے باہر ہوگئے ہیں۔  پاکستانی اوپنر اظہر علی کو میلبورن ٹیسٹ میں ڈبل سنچری کا انعام آئی سی سی رینکنگ کے ٹاپ 10 میں شمولیت کی صورت میں مل گیا، وہ 10درجے ترقی کرکے کیریئر بیسٹ چھٹے نمبر پر پہنچ گئے، آؤٹ آف فارم کپتان مصباح الحق کو تنزلی نے 24 ویں نمبر پر پہنچا دیا، یونس خان 14 ویں درجے پر چلے گئے، اسد شفیق کا نمبر 21 واں ہے، اسٹیون اسمتھ نے سال کا اختتام بطور نمبر ون بیٹسمین کیا، ویرات کوہلی کی پوزیشن دوسری ہے۔ بولنگ میں ابتدائی دو پوزیشنز پر بھارت کے روی چندرن ایشون اور رویندرا جڈیجا کا قبضہ ہے، پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ ٹین میں موجود نہیں، یاسر شاہ کا12واں نمبر ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *