تیسرے T-20 میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

تیسرے اور آخری T-20 میچ میں سری لنکن بلے باز دلشان کی شاندار بلے بازی۔ 51 گیندوں پر 74 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔
اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے کپتان ڈی پلسز کے 85 اور سیریز میں بہترین فارم کا مظاہرہ کرنے والے آل راؤنڈر جے پی ڈیمنی کے 51 ناٹ آؤٹ کی بدولت تین وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز سکور کیے تھے۔ اس طرح میزبان ٹیم کو بیس اوورز میں 164 رنز کا ہدف ملا تھا ،جو ان کے گزشتہ دومیچوں میں کارکردگی کے پیش نظر مشکل دکھائی دیتا تھا۔ اس سے پہلے پہلے دو بیس اوورز کے میچوں میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا شکست سے دوچار کر دیا تھا۔
164 کے پہاڑ جیسے ہدف کے حصول کے لیے مضبوط آغاز کی ضرورت تھی جو تجربہ کار مہیلا جے وردنے اور دلشان نے فراہم کیا۔ اس جوڑی نے 35 گیندوں پر 67 رنز سکور کر دیے۔ جے وردنے 33 رنز بنا کر پارنل کی گیند پر آؤٹ ہوگئے لیکن دلشان نے عمدہ بلے بازی جاری رکھی اور اپنے ٹیم کو انیسویں اوور میں چھے فتح سے ہمکنار کر دیا۔ سری لنکا نے یہ میچ چھے وکٹوں سے جیت لیا۔ اس سے پہلے ایک روزہ میچوں کی سیرز بھی سری لنکا 4-1سے جیت چکا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *