نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیر اعظم سے پہلی ملاقات، پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال

rizwanوزیر اعظم نواز شریف نے ہفتہ کو آئی ایس آئی کے نئے سربراہ لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر سے ملاقات کی۔سات نومبر کو آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل منصب سنبھالنے والے جنرل رضوان اختر نے وزیر اعظم سے شمالی وزیرستان کی صورتحال اور پاک افغان سرحد سے دہشت گردوں کے داخلے کے خاتمے کے سلسلے میں آئی ایس آئی کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔یہ ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالنے کے بعد رضوان اختر کی نواز شریف سے پہلی ملاقات تھی جہاں اس دوران دونوں نے ملک میں امن و امان کے قیام کے سلسلے میں آئی ایس آئی کے کردار پر بھی گفتگو کی۔وزیر اعظم اور انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ نے اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ فاٹا کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا کس طریقے سے خاتمہ ممکن ہے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے قریب ساتھی تصور کیے جانے والے جنرل رضوان اختر نے کوئٹہ کے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی آرمی وار کالج امریکا سے گریجویٹ ہیں۔وہ فرنٹیئر فورس رجمنٹ سے تعلق رکھتے ہیں اور انفنٹری بریگیڈ اور انفنٹری ڈویژن فاٹا کے کمانڈر بھی رہ چکے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *