سابق نائب صدر نے تحریک انصاف کا بھانڈا پھوڑ دیا

ptiپاکستان تحریک انصاف کے سابق نائب صدر پی ٹی آئی میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا ہے۔ تحریک انصاف کے سابق نائب صدر اکبر ایس بابر نے یہ انکشاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا میڈیا کو بتایا کہ تحریک انصاف کے ضلعی دفاتر کھولنے کیلئے 2010سے 2013کے دوران امریکہ سے 20لاکھ ڈالر کے فنڈز آئے لیکن ایک بھی دفتر اس رقم سے نہیں کھلا۔ انہوں نے کہا کہ 3سال سے پارٹی میں کرپشن کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔ لیکن کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا کرپشن کے شواہد ہیں۔ سپریم کورٹ جانا پڑا تو جائیں گے۔ ادھر تحریک انصاف میں مالی بے ضابطگیوں پر اعلیٰ قیادت کے خلاف درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی گئی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *