سی آئی اے کے ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے امریکی سے متعلق دستاویزات جاری

ایف بی آئی نے شمالی کیرولینا کے ایک شخص، سمیر خان پر کچھ دستاویزات جاری کی ہیں، وہ القاعدہ کے سرکاری میگزین ’’انسپائر‘‘ کیFBI ادارت کیا کرتا تھا۔ اسے امریکی سی آئی اے نے ایک ڈرون حملے میں 2011ء میں انقلابی مبلغ انور الاولاقی کے ساتھ ہلاک کر دیا تھا۔
ستمبر میں وائس نیوز نے سمیر خان سے متعلق دستاویزات کے پہلے حصے کے متعلق خبر دی تھی، مگر اس وقت ایف بی آئی نے فریڈم آف انفارمیشن کے قانون کی بنیاد پر کی جانے والی یہ درخواست مسترد کر دی تھی۔ ان دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ ایف بی آئی نے سمیر کے متعلق انکوائری 2006ء میں شروع کی تھی۔یہ انکوائری مکمل طور پر جہاد سے متعلق سمیر کے ایک بلاگ کے سبب شروع ہوئی تھی۔اس میں سمیر نے ’’انشاء اللہ شہید‘‘ لکھا تھا۔ان الفاط ہی کے سبب اس کے متعلق چھان بین کا آغاز ہوا۔ ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ مبینہ دہشتگردوں پر حکومت کی جانب سے فائلیں جاری کی جائیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *