ارفع کریم نئی نسل کےلئے عزم وہمت کی علامت ہے، شہباز شریف

Image result for ‫شہباز شریف ارفع کریم‬‎

لاہور-وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ارفع کریم ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ تفصیلا ت کے مطابق شہباز شریف نے کم عمر ترین مائیکروسافٹ پروفیشنل ارفع کریم کی پانچویں برسی کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ارفع کریم نئی نسل کےلئے عزم وہمت کی علامت ہے۔ارفع کریم نے کم عمری میں ہی پاکستان کانام دنیابھر میں روشن کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ارفع پاکستان کی ہونہار،ذہین اورقابل ترین بیٹی تھی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت آئی ٹی کے فروغ کیلئے ان کا مشن آگے بڑھا رہی ہے۔ یاد رہے آج 14 جنوری کو ارفع کریم رندھاوا کو ہم سے بچھڑے پانچ برس بیت چکے ہیں :-

Image result for ‫شہباز شریف ارفع کریم‬‎

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *