اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے اکاؤنٹ میں کروڑوں کی ٹرانزیکشن!

Image result for ‫ایاز صادق‬‎

اسلام آباد -سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، چیئرمین سینٹ رضا ربانی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے بینک اکاﺅنٹس میں کروڑوں جعلی ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہواہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے نام پر 10 کروڑ روپے کے فکسڈ ڈیپازٹ کی بینک رسید اپوزیشن چیمبر کو موصول ہوئی تو چیمبر آنے پر سٹاف نے ایس ایم ای بینک کا ٹی ڈی آر خورشید شاہ کے سامنے رکھا۔ خورشید شاہ اپنے اکاونٹ میں 10 کروڑ روپے جمع ہونے کا جان کر حیران و پریشان رہ گئے اور ایسی کسی ٹرانزیکشن سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سٹاف کو فوراً متعلقہ بینک سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔ جبکہ سپیکر ایاز صادق اور چیئرمین سینیٹ کے اکاﺅنٹ میں بھی جعلی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہواجس پر ایاز صادق نے گورنر سٹیٹ بینک کو خط لکھ دیاہے۔ گورنر سٹیٹ بینک نے سپیکر آفس کو جعلی ٹرانزیکشن سے متعلق کر دیاہے۔ سپیکر ایاز صادق نے معاملے کی فوری طور پر تحقیقات کرنے اور اس کے بارے میں آگاہ کرنے کا کہاہے ۔دوسری جانب ایف آئی اے کو بھی تحقیقات کرنے کا حکم جاری کر دیا گیاہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بنک نے رسیدیں جعلی قرار دے دیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *