لاہورسمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں بارش سے سردی میں اضافہ!

لاہور -لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میںوقفے وقفے سے بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو اور خشک سالی کو خاتمہ ہو گیا ۔بارش کے باعث پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب ، سندھ ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اوربلوچستان کے بیشتر علاقوں میں رات گئے اور علل الصبح سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ کئی روز سے جاری خشک موسم کا خاتمہ ہونے سے شہری خوش ہیں۔ بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی ہوئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں جمعرات تک کہیں موسلا دھار اور کہیں ہلکی بونداباندی ہوتی رہے گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *