الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ ختم کرنے پر پاکستان کا اظہار تشویش!

download

اسلام آباد۔ حکومت پاکستان نے برطانوی حکومت کو ایم کیو ایم لندن کے قائد الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ ختم کرنے پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے۔ معتبر ذرائع نے نوائے وقت کو بتایا ہے کہ وزارت داخلہ نے برطانوی حکام کو اپنے خط میں لکھا ہے کہ الطاف حسین کے خلاف پاکستان میں کئی مقدمات چل رہے ہیں ان مقدمات کو آگے بڑھانے کے لئے برطانوی حکومت تمام شواہد پاکستان کے ساتھ شیئر کرے۔ سیکیورٹی اور امن عامہ جیسے حساس معاملات کے پیش نظر حکومت پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ شواہد کی روشنی میں الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمات ختم کرنے کے فیصلہ پر برطانوی حکومت نظرثانی کرے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *