فلسطین سے اسرائیلی آبادی کے انخلا کی حمایت کرتے ہیں ، وزیراعظم نواز شریف

37

اسلام آباد ۔ وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں فلسطین سے اسرائیلی آبادی کے انخلا کی حمایت کرتے ہیں ، مسئلہ فلسطین حل کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، فلسطینی صدر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان بھارت مذاکرات کے حامی ہیں ۔ وزیر اعظم ہاؤس میں فلسطینی صدر اور وزیر اعظم نواز شریف کی مشترکہ پریس کانفرنس ، پاکستان کا فلسطینیوں کی مکمل حمایت کا اعادہ ، وزیر اعظم نواز شریف نے کہا فلسطین سے اسرائیلی آبادی کے انخلا کی حمایت کرتے ہیں ۔ مسئلہ فلسطین حل کیے بغیر مشرق وسطی میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطین کا مسئلہ حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ اس موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطین کے لیے امداد اور حمایت پر وزیر اعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیئے ، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاک بھارت مذاکرات کے حامی ہیں ، فلسطینی صدر محمود عباس نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے ، فلسطینی صدر کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں اسقبالیہ تقریب ہوئی ۔ انہیں پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *