پٹرول گاڑیوں کے مالکان کے لیے دھماکے دار خبر آگئی!

Image result for ‫پٹرول‬‎

اسلام آباد -حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول 2 روپے 25 پیسے اور ڈیزل 2 روپے 26 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا جس کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا جو آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رہے گا۔ وزیر خزانہ کے اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جب کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے مطابق اضافہ نہیں کیا گیا ہے اور حکومت نے کم اضافہ کیا جس کے باعث حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 4 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *