امریکی پولیس کا 5 سالہ بچے کے ساتھ ایسا سلوک کہ آپ دنگ رہ جائیں گے!

واشنگٹن-برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ کے مطابق 5 سالہ بچہ امریکی شہری جبکہ اس کی ماں ایرانی نژاد ہے۔ بچہ اپنے کچھ عزیزوں کے ساتھ واشنگٹن ڈی سی کے ڈیلوس ائیرپورٹ پہنچا تو صدر ٹرمپ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے اسے سیکیورٹی تھریٹ قرار دیتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا اور ہتھکڑی لگا دی گئی۔ بچے کو پانچ گھنٹے حراست میں رکھا گیا اور اس دوران اس کی ماں باہر پریشانی میں مبتلا رہیں۔ جب بچے کو جانے کی اجازت ملی تو سہما ہوا وہ اپنی ماں کے گلے لگ گیا جو اسے پیار کرتی رہیں اور اس کی توجہ ہٹانے کے لئے ہلکی آواز میں   ہیپی برتھ ڈے گاتی رہیں۔ ظلم کی انتہاء یہ ہے کہ شرمندہ ہونے اور معذرت کرنے کی بجائے صدر کے پریس سیکرٹری شون سپائسر بچے کی گرفتاری کا دفاع کرتے رہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنے لگے کسی کی عمر اور جنس سے یہ اندازہ لگانا کہ وہ خطرہ نہیں، گمراہ کن اورغلط سوچ ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *