لاہور سے ایسی ناقص نمک فیکٹری پکڑی گئی کہ آپ کھانا چھوڑ دیں گے!

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

لاہور -ملاوٹ مافیا کے خاتمے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیا ں جاری ہیں ۔ اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈائریکٹر شاہ زیب حسنین کی نگرانی میں کاروائی کرتے ہوئے لاہور کے علاقہ بند روڈ پر چھاپہ مارتے ہوئے ناقص نمک بنانے والی فیکٹری اور معروف کمپنی کی ایکسپائر بوتلوں کا کاروبار کرنے والی ایجنسی پکڑی لی۔ تفصیلات کے مطابق ویجیلنس سیل کی نشاندہی پر ٹیم نے کریک ڈائون کیا اورعلی بابا سالٹ فیکٹری کے نام سے کا م کرنے والی فیکٹری کو مضر صحت نمک انسانی استعمال کے لیے پیک کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر سیل کر دیا۔ ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی شاہ زیب حسنین نے بتایا کہ یہ نمک .چمڑا رنگنے کے استعمال ہوتا ہے جبکہ اس نمک کا انسانی کھانے کے لیے استعمال انتہائی مضر اور بہت سی بیماریوں کا سبب ہے ۔علی بابا سالٹ فیکٹری میں تیار اور پیک ہونے والا نمک نا صرف انسانی کھانے بلکہ جوس فیکٹریوں کو بھی سپلائی کیا جا رہا تھا۔نمک بنانے والی یہ فیکٹری بغیر لائسنس رہائشی علاقے میں کام کر رہی تھی اور ویجیلنس سیل کی خفیہ اطلاع پر پکڑی گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز نیو نیشنل سالٹ نامی نمک فیکٹری بھی ایسے ہی کاروبار کی وجہ سے سیل ہوئی تھی۔علاوہ ازیں بسم اللہ ٹریڈرز نامی کمپنی کو معروف کمپنی کی ایکسپائر بوتلیں مارکیٹ میں دوبارہ فروخت کرنے پر سیل کر کے 10 ہزار لیٹر سے زائد بوتلوں کا سٹاک موقع سے برآمد کر کے ضبط کر لیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *