پاکستان کا بھارت سے ورلڈ کپ فائنل میں ٹکراؤ!

ہندوستان میں جاری بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 147 رنز سے شکست دے کر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا۔ پاکستان کے 309 رنز کے جواب میں انگلینڈ 7 وکٹوں پر صرف 162 رنز بنا سکا۔ پاکستانی کھلاڑیوں بدر منیر اور اسرار حسن کی سنچریوں نے ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا ۔

فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا اور روایتی حریف فائنل کے لیے 12 فروری کو مدمقابل آئیں گے۔ واضح رہے کہ بلائنڈ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک ناقابل شکست رہی ہے۔ پاکستان کی بلائنڈ ٹیم نے ورلڈ کپ کے دوران ویسٹ انڈیز کے خلاف عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور 372 بنایا تھا، جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 191 رنز بنا سکی اور پاکستان نے میچ میں 182 رنز کے بھاری مارجن سے فتح سمیٹ لی تھی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *