میچ بارش کے باعث متاثرہونے کا خدشہ !

ne

دبئی ۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر کرپشن کا سایہ تو پڑ ہی چکا ہے جس کے باعث شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کر کے واپس بھیج دیا گیا ہے لیکن اس کیساتھ ہی ٹورنامنٹ میں آج ہونے والے میچوں پر بھی خطرہ منڈلانے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز جبکہ دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جانا ہے تاہم اس سے پہلے ہی دبئی میں موسم ابر آلود ہو گئے ہے اور ایک طوفان شہر کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے باعث بارش ہونے کا قوی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات پہلے ہی فروری کے دوران دبئی اور شارجہ میں بارشوں کی پیش گوئی کر چکے ہیں تاہم آج اٹھنے والے طوفان کے باعث دونوں میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *