اہل جرمنی کم وقت صرف کرکے زیادہ کام کس طرح کر لیتے ہیں؟ ایک ثقافتی مطالعہ (پانچویں قسط)

جرمن کاروباری اداروں میں والدین کا احترام کیا جاتا ہے۔germany

امریکی کارکنوں کو جرمنی کا ’’پیرنٹ لیو‘‘ کا نظام بالکل خواب کی طرح معلوم ہوتا ہے۔ اس وقت زچگی کی چھٹیوں سے متعلق امریکہ میں کوئی قوانین موجود نہیں ہیں۔جب کہ جرمنی ترقی یافتہ دنیا میں سب سے زیادہ طویل زچگی کے تحفظ کی حکمت عملیاں متعارف کراتا ہے۔زچگی کی چھٹیوں کے فوائد کے علاوہ یہ بھی حقیقت ہے کہ جرمنی کے اکثر کاروباری ادارے خواتین کارکنان کو ملازمت دینے سے احتراز کرتے ہیں جس کا سبب یہی زچگی کیلئے لی جانے والی طویل چھٹیاں ہوتی ہیں۔لہٰذا اب دوسرے ترقی یافتہ ممالک کی نسبت،جرمنی کے دفاتر میں مسلسل مردوں کی تعداد عورتوں سے بڑھتی جا رہی ہے۔تاہم جرمن حکومت اس رجحان کی حوصلہ شکنی کر رہی ہے ۔جرمن ماؤں کو بچوں کی پیدائش سے چند روز قبلاور چند روز بعد تک باہر رہنے کے فوائد بہت زیادہ ہوتے ہیں اور یہ چھٹیاں ان کو ایک مضبوط کیرئیر کی ضمانت دیتی ہیں کیونکہ انہیں بچوں کی پیدائش کے موقع پر رخصت لینے لے سبب ملازمت چھوٹنے یا متاثر ہونے کا کوئی خدشہ نہیں ہوتا۔
’’اپنی مرضی کی ملازمت یا شرائط ملازمت‘‘ کا جرمنی میں سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔جرمنی مین تمام ملازمین کو اپنے مالکان کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا پڑتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *