سیکرٹری خارجہ کے لیے حیران کن نام کا اعلان ہوگیا!

تہمینہ جنجوعہ جنیوا میں پاکستان کی مستقل مندوب کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ فوٹو؛ فائل

اسلام آباد -وزیراعظم نوازشریف نے تہمینہ جنجوعہ کو نیا سیکریٹری خارجہ مقرر کردیا جو آئندہ ماہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے تہمینہ جنجوعہ کو اعزاز چوہدری کی جگہ نیا سیکریٹری خارجہ مقرر کردیا ہے جو آئندہ ماہ مارچ کے پہلے ہفتے میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گی۔

موجودہ سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کو امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس عہدے پر فائز کیا گیا ہے جو ای سی او کانفرنس کے بعد امریکا میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ نئی سیکریٹری خارجہ تہیمنہ جنجوعہ سفارتی محاذ پر وسیع تجربہ رکھتی ہیں، وہ 32 سال سے فارن سروس میں خدمات انجام دے رہی ہیں اور تاحال جنیوا میں پاکستان کی مستقل مندوب کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ تہمینہ جنجوعہ ترجمان دفتر خارجہ اور اٹلی میں سفیر بھی رہ چکی ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *