پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین سٹاک مارکیٹ ، وال سٹریٹ جنرل کی رپورٹ !

3750

نیویارک ۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کو دنیا کی 5 ویں بہترین سٹاک مارکیٹ قرار دیدیا گیا۔امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی نئی رپورٹ کے مطابق امن وامان کی صورت حال میں بہتری سے معاشی ترقی ، جمہوریت کے استحکام میں مدد ملی،جبکہ متوسط طبقہ کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مقامی اور بیرونی سرمایہ کاری 100 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے ۔ پی ایس ایکس 50 ہزار انڈیکس کی ریکارڈ حد عبور کرچکا ہے ۔اس طرح پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ گزشتہ آٹھ سال کی بلند ترین سطح پانچ فیصد سے بڑھ چکی ہے ،جبکہ رواں سال شرح نمو میں 5.4 فیصد کا اضافہ متوقع ہے۔
وال سٹریٹ جنرل کے مطابق سی پیک ، بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے بڑے منصوبوں کے باعث پاکستان کی معاشی ترقی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی معاشی ترقی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، بیرون ملک سے ترسیلات زر کا حجم 20 ارب ڈالر تک بڑھ چکا ہے جس کی وجہ سے عام آدمی کی قوت خرید میں اضافہ ہوا۔
سوئٹزر لینڈ کی معروف کمپنی کے چیف ایگزیکٹو برونو اولیز ہوک کا کہنا تھا پاکستان میں متوسط طبقہ کی تعداد میں اضافہ کے باعث گزشتہ پانچ سال کے دوران کمپنی کی سیلز میں دو گنا اضافہ ہونے سے اس کا حجم ایک ارب ڈالر سالانہ تک بڑھ چکا ہے ۔انہوں نے کہا دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلہ میں پاکستان میں معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کے باعث مڈل کلاس میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *