اہل جرمنی کم وقت صرف کرکے زیادہ کام کس طرح کر لیتے ہیں؟ ایک ثقافتی مطالعہ (آخری قسط)

کسی جرمن کو اپنے دفتر میں جگہ دیں۔germany
جرمنی کی کام کی ثقافت امریکہ کے اوسط درجہ کے دفاتر سے بہت مختلف ہے۔لیکن پھر بھی دیگر تمام اقوام کے لئے اہل جرمنی سے سبق سیکھنا ضروری ہے۔ وہ محنت اور ایمانداری سے بھرپور توجہ جو اہل جرمنی اپنے کام کو دیتے ہیں، واقعی لائق تحسین ہے۔جرمنی کے کارکنوں کے طریقے پر عمل کرتے ہوئے، کام کو کھیل سے الگ کرنا، ہمیں ایک مزیدمتوازن زندگی گزارنے میں مدد دے گا۔کئی گھنٹوں کے بعد، بلآخر فون کو چھوڑ دینا، ہمیں ایک ذہنی سکون کا وقفہ فراہم کرے گااور ہم اگلے روز تروتازہ ہو کر دفتر جا سکیں گے۔کام کے وقت، فیس بک بند کر دینا، اور اس کے نوٹی فکیشن بھی وصول نہ کرنا، ہمیں اپنے ذہنوں کو پرسکون رکھنے اور مسلسل کام میں لگے رہنے میں مدد دے گا۔کام کے وقت ٹیم ممبران کے ساتھ اگر ہم فیس بک اور فون کی بجائے براہ راست گفتگو کریں گے تو اس سے ہمارے کام کی رفتار پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور ہماری باہمی گفتگو بھی زیادہ واضح ہوگی جو ہمیں بغیر کسی غلطی کے درست حکمت عملی مرتب کرنے میں مدد دے گی۔
امریکی اکثر زیادہ پیداوار اور کام کی اعلیٰ اخلاقیات کیلئے زیادہ دیر تک کام کرتے رہنے کو ضروری قرار دیتے ہیں لیکن جب ہم اہل جرمنی کے کام کرنے کے طریقوں اور ان کے کام کے اوقات کا ان کی پیداوار سے موازنہ کرتے ہیں تو ہمیں یہ جان کر بہت حیرانی ہوتی ہے کہ اگر کام کے وقت کا درست استعمال کر لیا جائے تو کم وقت بھی حقیقتاً زیادہ پیداوار دے سکتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *