اوباما کا گوانتاناموبے جیل بند کرنے کا منصوبہ مشکلات کا شکار

guantanamo کیوبا کے شہر گوانتانا موبے میں موجود امریکی قید خانے کو بند کرنے کا صدر اوباما کا منصوبہ ایک بڑی رکاوٹ کا شکار ہو گیا ہے کیونکہ سالانہ دفاعی حکمتِ عملی کے منصوبے کو حتمی شکل دینے والے قانون سازوں نے حکومت کی جانب سے اس جیل کو بند کرنے کیلئے تجویز کردہ اقدامات کو مسترد کر دیا ہے۔
سینیٹر کارل لیون کا کہنا ہے کہ حتمی دفاعی بل میں ایسی کوئی شق موجود نہیں ہے جوصدر کو یہ اختیار دیتی ہو کہ وہ مشکوک دہشتگردوں کو امریکہ منتقل کر نے کا حکم دے دیں۔ ایسا صرف کانگرس کی جانب سے منصوبے پر دستخط کی صورت ہی میں ہو سکتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *