صوابی میں 10 افراد کی پراسرار لاشوں کی برآمدگی سے خوف وہراس!

صوابی -صوابی میں 10 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ لاشیں ملنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تفصیلات کے مطابق باجہ زئی بائی پاس کے قریب سے شہریوں کو 10 افراد کی لاشیں ملیں جس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی۔ پولیس حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا، مرنے والے افراد کون تھے اور ان کو کیوں اور کس نے مارا پولیس ان تمام خطوط پر تفتیش کر رہی ہے۔ مرنے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ اس سے قبل گزشتہ روز صوابی کے علاقے ملک آباد میں ہی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی اداروں نے ایک کمپائونڈ پر چھاپہ مارا تھا جس کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ پاک فوج کے دو جوانوں کیپٹن جنید اور سپاہی امجد نے جام شہادت نوش کیا تھا  :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *