طارق عزیز کے بارے میں اہم خبر آ گئی !

news

لاہور ۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے والے ملزم گلو بٹ کی جیل سے رہائی کے کچھ ہی روز بعد سانحہ کے روز گلو بٹ کی ڈوریں ہلانے اور اہلکاروں کو مظاہرین پر فائرنگ کا حکم دینے والے پولیس افسر طارق عزیز کو آئی جی پنجاب نے بڑے عہدے سے نواز دیا۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے وقت ایس پی ماڈل ٹاﺅن طارق عزیز جو کہ او ایس ڈی بنے ہوئے تھے انہیں گلو بٹ کی رہائی کے کچھ ہی روز بعد آئی جی پنجاب کی جانب سے ایس ایس پی ڈسپلن تعینات کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پولیس افسر طارق عزیز نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے روز گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے پر گلو بٹ کو گلے لگا کر شاباش دی تھی جبکہ سانحے کی انکوائری کرنے والے کمیٹی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ ایس پی ماڈل ٹاﺅن طارق عزیز نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں اپنے افسران و اہلکاروں کو مظاہرین پر فائرنگ کرنے کا حکم دیا تھا ، انکوائری رپورٹ آنے پر آئی جی پنجاب نے انہیں او ایس ڈی بنا دیا تھا ۔ دوسری جانب مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے استغاثے میں بھی ان کا نام شامل ہے۔  خیال رہے کہ 17 جون 2014 کو پولیس نے غیر قانونی رکاوٹیں ہٹانے کیلئے عوامی تحریک کے مرکز پر دھاوا بولا تھا، رکاوٹیں ہٹانے کے دوران مظاہرین کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس پر پولیس نے فائرنگ کرکے 14 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *