تھانیداروں کی سوچ اور تھانوں کی آوٹ لک کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم نواز شریف

ns

لاہور -وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ شہریوں کو تھانوں سے شکا یات ہیں ،پولیس اسٹیشن کا ماحول منصفانہ ہونا چاہیے، تھانیداروں کی سوچ اور تھانوں کی آوٹ لک کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
پنجاب میں تھانوں کو کمپیوٹرائزڈ بنانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے نظام کی مدد سے دور دراز تھانوں کا جائزہ لیا جا سکے گا ،تھانوں کی اصلاح اور بہتری کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو تھانوں میں باوردی اہلکاروں سے شکایت ہوتی ہے ،پولیس اسٹیشن کا ماحول منصفانہ ہونا چاہیے ۔نواز شریف نے کہا کہ تھانیداروں کی سوچ اور تھانوں کی آﺅٹ لک کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ،شہریوں کی تھانوں سے شکایات ہیں جو کہ دور ہونی چاہئیں ۔انہوں نے کہا جب کسی شہری کے حقوق پامال ہوتے ہیں تو وہ ریاست سے فریاد کرتا ہے ،ایف آئی آر ریاست کے دروازے پر دستک ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے نظام میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *