حیدر آباد سے گرفتار اکاؤنٹ آفیسر سے برآمد رقم جان کر آپ حیران رہ جائیں گے!

Hyderabad Say Additional District Account Officer Griftar

حیدرآباد میں نیب نے کارروائی کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر مشتاق احمد شیخ کو گرفتار کر لیا۔ نیب ترجمان کے مطابق مشتاق شیخ کی نشاندہی پر رہائش گاہ، فارم ہاؤس، شادی ہال اور دیگر مقامات پر سرچ آپریشن کیا گیا۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ ملزم کے گھر سے 9 قیمتی گاڑیاں، ایک کروڑ 70 لاکھ کی نقدی ،پرائز بانڈ 37 ہزارسعودی ریال، 3کلو سونا، قیمتی گھڑیاں، حیدرآباد، ہالہ اور کراچی میں بنگلے، زرعی اراضی اور فارم ہاؤس کی دستاویزات برآمد کی ہیں۔

ملزم کو گزشتہ دنوں گرفتار پولیس کانسٹیبل یوسف اور اس کے بیٹے کی نشاندہی پر گرفتارکیا گیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *