1 منٹ میں 5 طیارے گرانے والے ہیرو کی آج چوتھی برسی ہے

لاہور-جنگ1965ءمیں بھارتی فضائیہ کے طیاروں پر عقاب کی مانند جھپٹنے والے پاک فضائیہ کے جاں باز پائلٹ ایم ایم عالم کی چوتھی برسی آج منائی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا پر قوم کے عظیم ہیرو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے صارفین نے ایم ایم عالم کی تصاویر اور کارناموں کو نمایا ں کرنا شروع کردیا ۔ٹوئٹر پر ایم ایم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے شروع کیا جانے والا ٹرینڈ پاکستان کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

ایم ایم عالم دنیا بھر کی فضائیہ میں ایک منفرد ریکارڈ بنانے والے پاک فضائیہ کے عقابی نظر رکھنے والے افسر تھے۔ انھوں نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارتی فضائیہ کے متعدد جہاز گرا کر نہ صرف حملہ پسپا کیا بلکہ عالمی ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔ایم ایم عالم کا یہ کارنامہ نا صرف پاک فضائیہ کی تاریخ میں ایک سنہرا باب ہے بلکہ جنگی ہوا بازی کی تاریخ کا ایک ریکارڈ بھی ہے۔

پاکستان کا ہیرواسکواڈرن لیڈر محمد محمودعالم المعروف ایم ایم عالم 7 ستمبر 1965ءکو جب بھارتی ہنٹر طیاروں نے سرگودھا ایئربیس کی جانب منہ کیا تو بہادر پائلٹ نے دشمن کے9جنگی طیارے مار گرائے۔
وطن عزیز کے اس عظیم ہیرو کو دشمن کے خلاف تاریخ ساز کارنامے پر ستارہ جرات سے نوازا گیا، اور ان کا وہ جنگی جہاز ایف 86 جولائی 1983 ءمیں مال روڈ پر ٹاﺅن ہال کے سامنے تاریخی یادگار کے طور پر نصب کر دیا گیاتاکہ آنے والی نسلیں اپنے اس ہیرو پر فخر کرسکیں۔

View image on Twitter

ایم ایم عالم 1982ءمیں ایئر کموڈور کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے اور 18 مارچ 2013 کو 78 برس کی عمر میںاس دارفانی سے دار البقا کی جانب کوچ کر گئے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے منفرد انداز میں انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ کسی نے علامہ اقبال کے شاہین سے انہیں تشبیع دی ہے اور کوئی اسے دشمن کی صفوں میں کھلبلی مچانے والے ہیرو کے نام سے خراج عقیدت پیش کر رہا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *