پاک فوج کے36افسران کو ہلال امتیاز,10شہدا کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا !

n

اسلام آباد ۔ ملک اور قوم کے لئے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں اور افسران کی قربانیوں کے اعتراف میں انہیں اعزازات دینے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی۔اس تقریب میں36افسران کو ہلال امتیاز جبکہ10شہداءکو ستارہ بسالت عطاءکئے گئے ۔ صدر مملکت کے علاوہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی اس پروقار موقع پر موجود تھے۔  تفصیلات کے مطابق ارض پاک کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے اور اپنا آج قوم کے کل پر قربان کرنے والے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے انہیں اعزازات سے نواز گیا۔ ملک و قوم کی خدمات کے اعتراف میں فوج کے 10شہدا کو ستارہ بسالت عطا کیاگیا۔ لیفٹیننٹ شیر افگن ،قاضی محمد اکرام احمد ،بلال اکبر،ایئر مارشل محمد اقبال ،لیفٹیننٹ جنرل آصف ممتاز سکھیرا سمیت 36افسران کو ہلال امتیاز ملٹری عطا کیا گیا۔لیفٹیننٹ کرنل فیصل ملک شہید سمیت پاک فوج کے دس شہدا ءکو ستارہ بسالت سے نوازہ گیا ۔ صدر مملکت ممنون حسین اعزازپانے والوں کو بیج لگائے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *