گستاخانہ مواد کی اشاعت کے الزام میں تین ملزموں کا سات روزہ ریمانڈ !

3

اسلام آباد ۔ ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد ڈالنے کے الزام میں گرفتار تین ملزمان کا انسداد دہشت گردی عدالت سے سات روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ۔ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کا معاملہ ، تین گرفتار ملزمان 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے سپرد کر دیئے گئے ۔ آئندہ سماعت پر مکمل تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا ۔ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے تین گرفتار ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی کے روبرو پیش کیا گیا ۔ ایف آئی اے نے حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے برآمد کمپیوٹر فرانزک رپورٹ کے لئے بھجوا دیئے ہیں ۔ عدالت نے ملزمان کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمان کو آئندہ سماعت پر مکمل تفتیشی رپورٹ کے ساتھ پیش کیا جائے :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *