39 مسلم ممالک فوجی اتحاد میں شمولیت کیسے ہوگی؟ تفصیلات آگئیں!

پاکستان اس اتحاد کی جانب سے کسی اسلامی ملک کے خلاف ممکنہ طور پر کسی فوجی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گا۔ فوٹو: فائل

کراچی -پاکستان اسلامی ممالک کے فوجی اتحںاد کا باقاعدہ حصہ بننے کا فیصلہ پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد کرے گا۔ سعودی قیادت پاکستان کو اس اتحاد کا حصہ بنے کا کہہ چکی ہے تاہم وفاق نے اب تک سعودی حکومت کو اس اتحاد میں شمولیت کا واضح عندیہ نہیں دیا۔ اگر پاکستان اس اتحاد میں شامل ہوا بھی تو اس اتحاد کی جانب سے کسی اسلامی ملک کے خلاف ممکنہ طور پر کسی فوجی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گا تاہم امت مسلمہ کو دہشت گردی سے بچانے کیلیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

وفاقی حکومت کے اہم ترین ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اس اتحاد میں ممکنہ شمولیت کامقصد امت مسلمہ کودہشت گردی کے درپیش خطرات سے نمٹنے کیلیے اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر حکمت عملی کو طے کرنا ہوگا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *