پہلے ٹی ٹوینٹی جیت کے لیے پاکستان کو 112 رنز کا ہدف!

برج ٹاؤن -پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج بارباڈوس کے صدر مقام برِج ٹاؤن کے کنسِنگٹن اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی قیادت سرفراز احمد جبکہ ویسٹ انڈیز کی قیادت بریتھ ویٹ کر رہے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے لوس اور والٹن اوپننگ کرنے آئے۔ لیوس نے 1 چھکے کی مدد سے 10 گیندیں کھیل کر 10 رنز بنائے اور احمد شہزاد کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔ والٹن نے 1 چوکے اور 1 چھکے کی مدد سے 18 گیندیں کھیل کر 18 رنز سکور کئے اور شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ سیموئلز نے 1 چوکے کی مدد سے 14 گیندیں کھیل کر 7 رنز بنائے اور عماد وسیم کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ سمنز نے 3 گیندیں کھیل کر 1 رن بنایا اور شاداب خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ پولارڈ نے 1 چوکے کی مدد سے 27 گیندیں کھیل کر 14 رنز سکور کئے اور وہاب ریاض کی گیند پرعماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ نرائن نے 5 گیندیں کھیل کر 1 رن سکور کیا اور شاداب خان ہی کی گیند پر عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ روومین پاول نے 1 چوکے کی مدد سے 5 گیندیں کھیل کر 5 رنز بنائے اور حسن علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد آنے والے بلے باز بریتھویٹ نے 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 27 گیندیں کھیل کر 34 رنز سکور کئے اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ہولڈر نے 2 چوکوں کی مدد سے 12 گیندیں کھیل کر 14 رنز سکور کئے اور سہیل تنویر کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *