شاہد آفریدی نے آئی سی سی ٹرافی کی نقاب کشائی کہاں کی؟ آپ کو فخر محسوس ہوگا!

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ ضرور ہونی چاہیئے، سابق کپتان۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی -کراچی میں واقع ایدھی سینٹر میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی چیمپیئنز ٹرافی کی نقاب کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیمپئنز ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔ٹرافی کے ساتھ آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشلز بھی موجود تھے، جنھوں نے عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ایدھی ہوم میں موجود بچے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئے۔ تقریب کے موقع پر عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی اور ان کی والدہ بلقیس ایدھی بھی موجود تھیں۔

Karachi Edhi Homes Main Icc Champions Trophy Ki Ronumaai

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی صاحب نے انسانیت کی بہت خدمت کی، انھوں نے پاکستان پر احسان کیا، لہذا ان کا مشن جاری رہنا چاہیے۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھاکر ہی چیمپئنز ٹرافی جیت سکتا ہے۔ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان ضرور آئیں گی، لیکن اس میں وقت لگے گا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *